بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان وکمانڈرز کے خلاف انٹرپول سے رجوع اور عالمی عدالتوں میں مقدمات چلانے فیصلہ کیا ہے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان نے بیرونِ ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان، اہم کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشت گرد عناصر کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز کے اجراء اور عالمی عدالتوں میں مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک غیر معمولی اور اہم نوعیت کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود دہشت گرد رہنماو¿ں کے مقامی سہولت کاروں سے روابط، کال ریکارڈنگز، مالی معاونت اور دیگر شواہد مکمل طور پر دستاویزی شکل میں موجود ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم بی ایل اے، بی آر اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کے سربراہان اور کمانڈرز کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن کو تیز کرتے ہوئے تمام شواہد عالمی معیار کے مطابق ریکارڈ کا حصہ بنائے جائیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے تعاون سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی میں تیزی لائے تاکہ دہشت گرد دنیا کے کسی بھی ملک میں قانون کی گرفت سے فرار نہ ہوسکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اب پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائنز کے تحت مقامی سہولت کاروں سے لے کر بیرونِ ملک بیٹھے سربراہان تک بھرپور اور فیصلہ کن انداز میں کی جائے گی انہوں نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو ہدایت کی کہ ایکشن پلان کے تحت قائم خصوصی سیل کو مزید متحرک کیا جائے اور تمام حساس کیسز کی تحقیقات کے عمل کو تیز جائے اجلاس میں بیرونِ ملک دہشت گرد کمانڈرز اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے خلاف فوری، سخت اور بھرپور کریک ڈاو¿ن کی منظوری دی گئی حکام کی جانب سے پیش کردہ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی فنڈنگ، روابط، تنظیمی ڈھانچے اور عالمی سطح پر سرگرمیوں کے مستند شواہد حکومت کے پاس موجود ہیں جنہیں اب باضابطہ طور پر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی پیش کیا جائے گاوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر خون بہانے والے کسی بھی دہشت گرد کو دنیا کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے۔ دہشت گردی میں ملوث اندرون و بیرون ملک ہر عنصر کے خلاف مو¿ثر، سخت اور غیر معمولی کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد تنظیموں کے بیرونِ ملک سربراہان اور کمانڈرز کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہماری ریاستی ذمہ داری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ انسدادِ دہشت گردی کے نئے قوانین کے تحت کارروائیاں تیز کی جائیں اور تمام شواہد کو بین الاقوامی قانونی تقاضوں کے مطابق پیش کیا جائے وزیر اعلیٰ نے تمام حساس مواد اور مرتب کردہ ریکارڈ کو وفاقی حکومت کے ذریعے عالمی اداروں، عدالتوں اور متعلقہ فورمز پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی دہشت گرد قیادت کا محاسبہ کیا جائے گاانہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کا مکمل صفایا اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ دہشت گردی کے پیچھے غیر ملکی آقاو¿ں کے مقاصد بے نقاب ہو چکے ہیں بلوچستان مزید کسی بیرونی ایجنڈے کا شکار نہیں ہوگا ریاست پاکستان اور بلوچستان دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور آخری سہولت کار تک پیچھا جاری رہے گا بلوچستان کے امن، عوام کی حفاظت اور ریاستی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی


