خضدار، کرخ میں روڈ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

خضدار (یو این اے) خضدار کی تحصیل کرخ بھلونک میں روڈ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کرخ کی ایم 8 شاہراہ پر بھلونک جروارو کے مقام پر ڈیزل بردار کوچ نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل دیا۔حادثے میں نعمت اللہ ساسولی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہوا۔ دونوں کا تعلق بھلونک سے بتایا گیا ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے