مکران میڈیکل کالج میں طلبہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری
تربت (ویب ڈیسک) مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا احتجاج تیسرے دن بھی پرامن طریقے سے جاری رہا۔ آج طلبہ نے ایک پرامن واک کا اہتمام کیا جبکہ کالج گیٹ کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔ طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ ان کے جائز مطالبات مان کر مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرے گی۔
Load/Hide Comments


