بلوچستان کی ماہ نور شاہ بلوچ نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس وومن ایوارڈ 2025 اپنے نام کرلیا
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں منعقدہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کی پروقار تقریب میں بلوچستان کی ماہ نور شاہ بلوچ نے اپنی سماجی خدمات اور خواتین کے حقوق کے تحفظ میں نمایاں کردار پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس وومن ایوارڈ 2025 حاصل کیا۔ ماہ نور شاہ بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ (تربت) سے ہے وہ ایک متحرک سماجی کارکن، صحافی اور خواتین کی آواز بن چکی ہیں۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم، تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے اور بنیادی انسانی حقوق کے لیئے عملی جدوجہد کی، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ تقریب میں مختلف انسانی حقوق کے علمبردار، صحافی، این جی اوز اور دیگر نمائندے شریک ہوئے۔ ماہ نور شاہ بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز میری ذات کے لیئے نہیں، بلوچستان کی ہر بیٹی کے لیئے ہے جو خاموشی سے جدوجہد کر رہی ہے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ ماہ نور شاہ کو ان کی بے لوث خدمات اور عزم کے اعتراف میں دیا گیا وہ بلوچستان کی ان چند خواتین میں شامل ہو چکی ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کیاسوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ماہ نور شاہ بلوچ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے ان کی یہ کامیابی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی خواتین کے لیئے امید، حوصلے اور کامیابی کی روشن مثال بن چکی ہے ماہ نور شاہ بلوچ بلوچستان کی بیٹی، پاکستان کا فخر ہے۔


