این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنوں پر ری الیکشن، اے این پی اور این ڈی ایم کا پشتونخواہ نیپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کااجلاسزیر صدارت صوبائی چیئرمین اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں بورڈ کے سیکرٹری مابت کاکا اراکین انجینئر زمرک خان اچکزئی اور خان زمان کاکڑ نے شرکت کی جبکہ پارلیمانی بورڈ کے رکن نواب ارباب سنیٹر عمر فاروق کاسی آن لائن شریک رہے اجلاس میں اتفاق رائے سے حلقہ این اے 251قلعہ سیف اللہ ژوب شیرانی پر پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کااعلان کیا بورڈ نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ 18دسمبر کو منعقدہ انتخاب میں پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں شروع کردیں
Load/Hide Comments


