شیرانی، ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کیلئے ریٹرننگ آفیسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 251 شیرانی، ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے لیے ریٹرننگ آفیسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے 4 دسمبر 2025 کے فیصلے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان کے ایڈیشنل سیکرٹری ببرک خان کو ری پول کا نیا ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ وہ اس عہدے پر آر او کی حیثیت سے اے ڈی سی ژوب، اورنگزیب کاسی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
Load/Hide Comments


