تربت، آبسر میں پکنک منانے کیلئے آنیوالا نوجوان مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل
تربت (بیورو رپورٹ) ریسرچ فارم آ بسر میں پکنک منانے والا نوجوان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق۔ ذرائع کے مطابق ریسرچ فارم آبسر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پکنک منانے والے رحمدل ولد فضل سکنہ ڈاکی بازار آبسر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کرنے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


