سوئی سدرن کی سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 تا رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کے دوران گیس فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 تا رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کو روز صبح بریفنگ میں واضح کیا جائے کہ کم گیس پریشر کا مسئلہ مستعدی سے حل کیا جائے۔ سوئی سدرن کے مطابق لاپرواہی کی صورت میں زونل ہیڈ کے خلاف ایکشن ہو گا۔
Load/Hide Comments


