یونیسف اور محکمۂ تعلیم بلوچستان کے باہمی تعاون سے ضلع جعفرآباد میں دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ ورکشاپ منعقد
جعفرآباد (نامہ نگار: رب نوازبلیدی)
یونیسف اور محکمۂ تعلیم بلوچستان کے باہمی تعاون سے ضلع جعفرآباد میں دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں کلسٹر ہیڈز اور ضلعی تعلیمی افسران نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد تعلیمی نظم و نسق کو مؤثر بنانا، اسکولوں کی کارکردگی میں بہتری اور تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا تھا۔
یہ تربیتی پروگرام IDO کی نگرانی میں، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے تعاون اور یونیسف کی معاونت سے، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اسفندیار کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر جاری تربیتی سلسلے کا حصہ تھا۔ ماسٹر ٹرینرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد میڈم عائشہ بگٹی اور علی رضا شاہ (PDM) نے تربیتی ماڈیولز پر جامع بریفنگ دی، جبکہ CPD (PITE) کے ڈسٹرکٹ منیجر محمد یوسف دایو اور ٹی ایس اے ثاقب عمرانی نے مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیے۔ اختتامی تقریب میں اے ڈی سی حضور بخش بگٹی مہمانِ خصوصی تھے، جہاں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔


