کوئٹہ کے بلوچ علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں نوجوانوں کو لاپتہ کرکے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے، نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک سازش کے تحت کوئٹہ کے بلوچ علاقے بالخصوص قمبرانی ، سریاب ، شابو ، عالمو کلی اسماعیل سمیت بلوچستان بھر میں نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول گرم کیا جاچکا ہے اور اسی کے آڑ میں مختلف چھاپوں کے ذریعے گھروں میں گھس کر قیمتی اشیا کی لوٹ مار کا بازار بھی گرم کیا گیا ہے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباءکو خصوصی ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس کے ذریعے نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیلایا گیا ہے جس سے عام پڑھے لکھے نوجوانوں میں تشویش بڑھ رہا خوف قہر اس میں مبتلا نوجوان بھی پہاڑوں کا رخ کررہے ہے نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے لوگوں کو چھاپوں کے ذریعے ہراساں کرنا اور اس کے آڑ میں لوٹ مار و روزانہ کے بنیاد پر مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی بلوچستان کو مزید آگ کے بھٹی میں دھکیل رہا ہے جس کی نیشنل پارٹی مذمت کرتے ہوئے بلوچ دشمنی قرار دیتی ہے بلوچستان بھر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مزمت کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو پرامن گفت وشنید سےحل کیا جائے اور چھاپوں کا سلسلہ بند کرکے نوجوانوں کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے۔


