ژوب پولیس لائن میں اہلکار آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے 3 سپاہی زخمی
ژوب (صباح نیوز) ژوب پولیس لائن میں دو اہلکار آپس میں لڑ پڑے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، فائرنگ سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ کمیونیکیشن اسٹاف کے دو اہلکار اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ایک سپاہی زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا تشویشناک حالت میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ عبدالرشید کے مطابق فوری طو پر وجہ واقعے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی، تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


