بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام کرسمس اور بانی پاکستان کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام کرسمس اور محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے بی آئی ایس پی ملازمین، بینیفشریز، مسیحی میڈیا نمائندگان اور بی آئی ایس پی افسران و عملہ کی شرکت۔ سینیٹر روبینہ خالد کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد۔ اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر ہم سب کے لیے خوشیوں کا دن ہے، کیونکہ اس دن بانی پاکستان کی سالگرہ بھی ہے اور کرسمس بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی جناح کے آزاد اور مضبوط پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔ ہماری پہلی ترجیح پاکستان ہے اور یہی بات ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ رنگ، نسل، زبان اور مذہب کی بنیاد پر تفریق تباہی کا راستہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے بھلائی اورانسانیت کی خدمت میں آخرت کی کامیابی ہے۔ پاکستان میں یکجہتی ہی محبت اور اتحاد کی اصل تصویر ہے۔ نفرت کے بیج کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ سال 2026ءامن، محبت، بھائی چارے اور برداشت کا سال ثابت ہوگا۔ اس موقع پر کرسمس اور محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مسیحی گھرانوں کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔


