لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ کے علاقے میں جلاﺅ گھیراﺅ اور گاڑیاں نذرِ آتش کرنے کے دو مقدمات کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کرنے کا حکم بھی جاری کیا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 7 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے قرار دیا کہ میاں محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت الگ الگ سزائیں دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں