ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا ان کے بچاﺅ کیلئے آئے گا، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاﺅ کے لیے آئے گا۔ سوشل ٹروتھ اکاﺅنٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاﺅ کے لیے آئے گا۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہم مظاہرین کو بچانے جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ امریکی صدر کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے احتجاجی معاملے میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے۔ یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، گزشتہ روز ایرانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں ایک سیکورٹی اہلکار 6 مظاہرین جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں