چین سے تائیوان کا دوبارہ الحاق ناگزیر، دونوں کو ایک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، چینی صدر

ویب ڈیسک : چینی صدر  شی جن پنگ  نےکہا ہےکہ  چین  اور  تائیوان کو  ایک ہونے سے کوئی نہیں روک  سکتا،  آبنائے تائیوان کے دونوں  جانب  رہنے  والے  چینی باشندوں کا ایک دوسرے کے ساتھ خون اور رشتہ داری کا تعلق ہے۔نئے سال کےموقع پر خطاب میں چینی صدر نےکہا کہ چین سے تائیوان کا دوبارہ الحاق ناگزیر ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا۔ شی جن پنگ کا یہ بیان چین  کی جانب سے تائیوان کے قریب  2  روزہ فوجی مشقوں کے خاتمے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔  ان مشقوں کا انعقاد  امریکا کی جانب سے تائیوان کو 11 ارب ڈالر سے زائد کے  ریکارڈ مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے چند دن بعد کیا گیا۔شی جن پنگ نے اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں طرف  بسنے والے ہم چینیوں کے درمیان خون کا رشتہ اور قرابت داری ہے، مادر  وطن کا دوبارہ ملاپ وقت کی پکار ہے جسے روکا نہیں جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں