تربت، خواتین سمیت 4 افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کا سی پیک شاہراہ پر دھرنا

تربت (بیورو رپورٹ) تربت میں خواتین سمیت چار افراد کی جبری گمشدگی کیخلاف اہلِ خانہ کا احتجاج جاری۔ تجابان کے مقام پر اہل خانہ نے سی پیک شاہراہ جمعرات کے روز بلاک کردی جو ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے تربت کوئٹہ شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گمشدہ افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں