وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقات، بلوچستان کے امور پر گفتگو

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ ۔ کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر ہاﺅس آمد پر جعفر خان مندوخیل نے استقبال کیا۔ گورنر ہاو¿س بلوچستان میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گورنر ہاو¿س میں وزیراعظم اور جعفر خان مندوخیل کے درمیان ملاقات میں بلوچستان کے امور پر گفتگو ہوئی۔ گورنر نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراءڈاکٹر احسن اقبال، علیم خان، رانا ثناءاللہ اور بلوچستان کے سیاسی رہنما شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں