وینزویلا پر دباؤ، امریکی فورسز نے بحیرہ کیریبین میں ایک اور آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا
امریکی فوج نے وینزویلا پر دباو¿ کی مہم کے تحت پابندیوں کی زد میں آنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ٓئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا۔جمعے کو جاری بیان میں امریکی فوج کی سدرن کمانڈ نے کہا کہ اس کی فورسز نے اولینا (Olina) نامی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ امریکی فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹینکر کو کس بنیاد پر نشانہ بنایا گیا یا مبینہ خلاف ورزیوں کی مزید تفصیلات کیا ہیں۔امریکی سرکاری ریکارڈز کے مطابق اولینا ٹینکر پر اس کے سابقہ نام منیروَا ایم (Minerva M) کے تحت روسی تیل کی نقل و حمل کے باعث پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔یہ کارروائی اس واقعے کے دو روز بعد سامنے آئی ہے جب امریکی فورسز نے دو آئل ٹینکروں پر قبضہ کیا تھا۔ ان میں روسی پرچم بردار میرینیرا آئل ٹینکر بھی شامل تھا جو پہلے بیلا-1 کے نام سے جانا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ہفتے کے روز وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا نے پابندیوں کی زد میں آنے والے آئل ٹینکروں کے خلاف ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


