ایمنسٹی انٹرنیشنل کا وزیراعظم پاکستان سے کھلے خط میں افغان مہاجرین کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ
ویب ڈیسک: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان میں افغان مہاجرین کی غیر قانونی حراست، ہراسانی اور جبری واپسی کے حوالے سے سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی جبری واپسی فوری طور پر روک دی جائے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے مطابق ان افراد کی حفاظت یقینی بنائی جائے جنہیں بین الاقوامی تحفظ کی ضرورت ہے۔پاکستانی حکام کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ افغان مہاجرین کے حقوق کی مکمل حفاظت کی جائے، بالخصوص بلا جواز حراست سے تحفظ اور مہاجر کیمپوں اور ان کے رہائشی مقامات سے بے دخلی سے بچاو¿ شامل ہے۔
Load/Hide Comments


