اسلامی کانفرنس تنظیم کے اجلاس میں شرکت، وزیر خارجہ اسحاق ڈارآج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، دفتر خارجہ
ویب ڈیسک : پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اج رات سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سعودی عرب میں ہونے والے اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیرمعمولی اجلاس سنیچر کو جدہ میں منعقد ہو گا۔وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی سائیڈلائن پر اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Load/Hide Comments


