جھل مگسی میں نامعلوم افراد نے پنجگور سے لاڑکانہ جانے والی کوچ کے مسافروں کو اتار کر بس نذر آتش کر دی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ باریجہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ کو آگ لگا دی۔ نامعلوم افراد نے پنجگور سے لاڑکانہ جانے والی کوچ کے مسافروں کو اتار کر گاڑی نذر آتش کر دی۔کوچ کو آگ لگانے کے بعد ملزمان فرار، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او غازی خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او غازی خان کے مطابق مسافروں کو دیگر گاڑیوں میں روانہ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


