پنجگور، تسپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
پنجگور(نمائندہ انتخاب) پنجگور تسپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پنجگور کے علاقہ تسپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بالاچ ولد حامد جاں بحق ہوگیا، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ لاش کو ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


