دالبندین سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد، سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، اسپتال ذرائع
چاغی (نامہ نگار) دالبندین شہر سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کرقتل کیا گیا، جبکہ سر کو پلاسٹک میں ڈال کر پھینک دیا گیا تھا۔ نامعلوم نوجوان کی لاش کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


