حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈے ہدف ہوں گے، ایران کا انتباہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈے ایران کا جائز ہدف ہوں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل بھی ہائی الرٹ پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں