کئی دنوں کی جھڑپوں کے بعد کرد باغی حلب سے انخلا کرگئے
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) کردوں کے زیر قیادت شامی جمہوری افواج (ایس ڈی ایف) کے آخری باغی اتوار کو شام کے شہر حلب سے نکل گئے۔ یہ پیش رفت جنگ بندی معاہدے کے بعد ہوئی جس سے کئی دنوں کی مہلک جھڑپوں کے بعد انخلاءممکن ہوا۔یہ روانگی کرد افواج کے انخلاءکی نشاندہی کرتی ہے جو شام میں 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے حلب کے کئی علاقوں میں مختصر تعداد میں مقیم تھے جبکہ کرد افواج شمال مشرقی شام کے بڑے حصوں میں نیم خود مختار علاقے کا انتظام چلا رہی ہیں
Load/Hide Comments


