خیبر پختونخوا، ٹانک میں بکتر بند گاڑی پربم دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کی اموات 7 ہوگئی، پولیس

ویب ڈیسک : ٹانک پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کی بکتر بند گاڑی گومل پولیس اسٹیشن سے ٹانک کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاوس آفیسر بھی شامل ہے۔ریسکیو 1122 نے شہدا کی لاشیں ٹانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے