ٹانک، پولیس موبائل پر بم حملہ، افسر سمیت 6 پولیس اہلکار شہید، تین زخمی، سیکورٹی حکام
پشاور (ویب ڈیسک) ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ شہداءمیں ایس ایچ او اسحاق خان، ایس آئی اسلم خان، ڈرائیور عبدالمجید، ایلیٹ فورس کے اہلکار ارشد علی، حضرت علی اور احسان اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب لکی مروت میں بھی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تھانہ صدر کی حدود میں درہ تنگ کے مقام پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا پل کے قریب نصب بارودی مواد سے کیا گیا، جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر رازق خان سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل بنوں میں نالہ کاشو پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بروقت اور مو¿ثر جوابی کارروائی کے باعث یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا


