حب، صنعتی ایریا میں بدامنی کی لہر برقرار، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور محنت کش قتل
حب(نمائندہ انتخاب)حب صنعتی ایریا میں بدامنی کی لہر برقرار ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور محنت کش قتل ملزمان فرار ہو گئے ہائٹ پولیس علاقے میں بدامنی کو روکنے میں ناکام لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب حب کے صنعتی ایریا میں این پی کاٹٹن فیکٹری کے قریب پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت پر نا معلوم مسلح ڈکیتیوں نے فائرنگ کر کے ایک صنعتی ورکر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کی شناخت 30 سالہ نذر علی ولد کھموں خاصخیلی ساکن سجاول سندھ کے نام و پتہ سے ہوئی ہے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جاننے کے لیے ایس ایچ او ہائٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن حسب روایات موصوف رابطے میں نہ آ سکے حب انڈسٹریل ایریا میں لوٹ مار لوٹ مار چوری ڈکیتی اور قتل و غارت کی وارداتیں روز کا معمول بن چکے ہیں چند ماہ قبل بھی ایک صنعتی ورکر غلام عباس کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نہ آ سکے ہیں حب انڈسٹریل ایریا میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے حوالے سے گزشتہ دنوں ڈی ائی جی پولیس کی حب میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور صنعتی ورکرز نے شکایت کے انبا لگا دیے تھے لیکن ڈی آئی جی کی یقین دہانی صرف یقین دہانی تک محدود رہی اور کوئی کاروائی نہ ہو سکی اور نہ ہی قیام امن کے حوالے سے کوئی اقدامات اقدام سامنے آسکا ہے


