کراچی، گل پلازہ آتشزدگی میں 26 افراد جاں بحق، 83 لاپتا، امدادی سرگرمیاں چوتھے روز بھی جاری

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں جاری ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں عمارت کے اندر داخل ہوچکی ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ سانحے میں اب تک 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 83 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جاوید کھوسو کے مطابق گل پلازہ کی پہلی منزل کے بعد اب دوسری اور تیسری منزل پر عمارت میں پھنسے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عمارت کا 40 فیصد حصہ گر چکا ہے اور باقی عمارت بھی انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ چھت پر کھڑی گاڑیوں کو کرین کی مدد سے نیچے ا±تار لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد میں سے 39 کی آخری لوکیشن گل پلازہ تھی جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمارت کے پچھلے حصے میں محدود ریسکیو ٹیمیں انتہائی کم وسائل کے ساتھ کارروائی میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں