بینظیر ایجوکیشنل اسکالر شپس کے ذریعے لاکھوں بچوں کا تعلیمی سفر جاری ہے، سینیٹر روبینہ خالد
کراچی (ویب ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ تعلیم ہمیں ایک باشعور اور مضبوط قوم کی تشکیل کی یاد دہانی کراتا ہے، تعلیم غربت کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے مو¿ثر ذریعہ ہے، تعلیمی وظائف پروگرام تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات میں پیش پیش ہے، بچیوں کی تعلیم پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، حکومت پاکستان تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، بینظیر ایجوکیشنل اسکالرشپس کے ذریعے لاکھوں بچوں کا تعلیمی سفر جاری ہے، تعلیم یافتہ نسل ہی خودمختار اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتی ہے، عالمی یومِ تعلیم، تعلیم کے فروغ کے عزم کی تجدید کا دن ہے، بی آئی ایس پی تعلیمی معاونت کے ذریعے مستحق خاندانوں کو بااختیار بنا رہا ہے، بی آئی ایس پی کے اقدامات سے لاکھوں بچوں کی تعلیم ممکن ہو رہی ہے، تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے


