افغان حکومت کے احکامات قران و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں،پاکستان علماءکونسل

ویب ڈیسک : پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے۔پاکستان علماء کونسل کے اعلامیہ کے مطابق افغان حکومت کے احکامات قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں، یہ تقسیم کسی بھی صورت قرآن وسنت کے احکامات کے مطابق نہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تقسیم ہندوانہ تعلیمات کے مشابہ ہے، افغان طالبان حکومت خود کو شرعی اسلامی حکومت قرار دیتی ہے، اسے ان امور پر اپنا مؤقف فوری طور پر دنیا کے سامنے لانا چاہیے۔اعلامیے کے مطابق عہد جاہلیت کے قوانین اور رسومات کو دوبارہ اسلام کے نام پر نافذ نہیں کرنا چاہیے۔پاکستان علماء کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو انداز اختیار کیا گیا ہے، اس سے انسانیت کی توہین اور تذلیل سامنے آتی ہے، اس طرح کے احکامات کو شرعی نہیں بلکہ جدید جاہلیت کا دور ہی کہا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں