پاکستان کی ترقی ساحلوں سے اٹھ رہی ہے گوادر اس سفر کا مضبوط، پراعتماد اور فیصلہ کن ستون ہے، احسن اقبال

گوادر (این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر 2026 پاتوے ٹو موڈرن کوسٹل سٹی کے عنوان پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، ہزار کلومیٹر ساحل اور وسیع سمندری حدود کے باوجود مکمل صلاحیت استعمال نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ یہ محض بندرگاہ، راہداری یا منصوبوں کی بات نہیں؛ یہ انسانوں، وقار، اعتماد اور ا±س مشترکہ مستقبل کا اعلان ہے جو ریاست اور عوام مل کر تعمیر کر رہے ہیں۔ گوادر ایک بار پھر قومی وڑن کے مرکز میں ہے—جہاں رفتار بحال ہو چکی ہے، فیصلے ہو رہے ہیں اور وعدے کارکردگی میں ڈھل رہے ہیں صاف پانی، قابلِ اعتماد بجلی، جدید صحت و تعلیم، نوجوانوں کے لیے مہارتیں، فعال بندرگاہ، فری زونز، ہوائی اڈہ اور قومی شاہراہوں سے ربط یہ سب الگ الگ منصوبے نہیں بلکہ ایک مربوط شہری اور ساحلی معاشی نظام کے اجزائ ہیں۔ بلیو اکانومی کے تحت ماہی گیری، میرین خدمات، لاجسٹکس، شپ ریپیئر اور ماحول دوست سیاحت کے ذریعے گوادر کو ا±ڑان پاکستان کا جنوبی انجن بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے ماہی گیر، نوجوان اور خواتین اس تبدیلی کے تماشائی نہیں بلکہ اس کے شراکت دار ہیں۔ یہ شہر اب انتظار کی علامت نہیں رہایہ مواقع، استحکام اور امن برآمد کرے گا پاکستان کی ترقی اب اس کے ساحلوں سے اٹھ رہی ہے، اور گوادر اس سفر کا مضبوط، پ±راعتماد اور فیصلہ کن ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے ہم نے شروع میں تربت یونیورسٹی کا سب کیمپس یہاں قائم کیا جسے بعد میں یونیورسٹی آف گوادر میں اپ گریڈ کیا جس کے لیئے وفاقہ حکو مت تعمیرات کررہی ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو ایک بہترین تعلہمی ماحول مہسر ہو۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ ڈیسالینیشن پلانٹ جو چینی گرانٹ سے بنا ہے اب وہ باقاعدہ طور پر گوادر شہر کے لیئے یومیہ دس لاکھ ٹن پانی فراہم کررہاہے جو پاک چین دوستی کا ایک عظیم مثال ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے خصوصی طور پر اس بات کی خوشی ہے کہ اس پلانٹ کو گوادر کے مقامی انجنیئر اور ماہرین چلارہے ہیں اور اس کی لیبارٹری میں بھی گوادر کا اپنا ہہومن ریسورس ہے اور ساتھ ہی ہماری بچیاں اس میں بھرپور حصہ لے کر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال وہ منصوبہ ہے جو ہم نے سی پیک کے پہلے مرحلے میں اس پر اتفاق کیا تھا کہ گوادر کے لوگوں کو جدید ترین ہسپتال اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جو اس وقت چین صحت کے شعبے میں یہاں کے لوگوں کو آغا خان طرز کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ جو پاک چین دوستی کا ایک عظیم تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے وہ پاکستان اور بلوچستان کے دشمن ہیں انہوں نے کہا جب مکران کوسٹل ہائیوے بن رہا تھا تو ایف ڈبلیو او کے 45 جوان شہید ہوگئےاب آپ خود سوچھیں ایک ادارہ جب آپ کو ترقہ دے رہا ہو اور ترقی راہ ہموار کررہی ہو تو ان پر دہشتگردانہ اعر بزدلانہ حملہ کرنے والے قطعی نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے اور ایسے عناصر بلوچستان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک چین کا شکر گزار ہیں کہ وہ گوادر کی ترقی میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں جو کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے چین جیسا دوست ہمارے ساتھ ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے