بلوچستان میں شاہراہیں، انٹرنیٹ، سرحدیں اور تجارت بند ہے، عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے، مولانا ہدایت الرحمن
امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ 87 ارب روپے سیکورٹی پرخرچ ہونے کے باوجود اہل بلوچستان امن سے محروم بدامنی اور ظلم کا شکار ہیں، بلوچستان کے عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے، شاہراہیں، انٹرنیٹ، شہر وبازار، کاروبار، تجارت بند ہیں، نوجوانوں کیلئے روزگار، عوام کیلئے امن وتجارت ہے نہ صنعت وزراعت اوپرسے ایران افغانستان سے سرحدیں بھی بند ہیں، ہرطرف ناانصافی بدامنی ظلم و جبر کا دور دورہ ہے عوام، تاجر، ٹرانسپورٹرز محفوظ ہیں نہ شہری، بچے اور طلبہ محفوظ ہیں، جماعت اسلامی ظلم وزیادتیوں ناانصافی وبدامنی اوربدعنوانی کے خلاف خاموش نہیں ہوگی، ہرظلم و جبر، لاقانونیت وبدامنی اور بدعنوانی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی، حکومت وسیکورٹی اداروں کو اہل بلوچستان کو ہر صورت امن دینا ہوگا، جھوٹے دعوﺅں، بے عمل اعلانات، الزامات کے بجائے حقیقی امن کیلئے کام کیا جائے، طاقت کے استعمال سے پہلے امن قائم ہوا ہے نہ آئندہ ہوگا، نفرت ظلم گولی اورطاقت کے بجائے بامقصد مذاکرات کیے جائے حقوق وروزگارفراہم کیاجائے۔روزگار،عزت واحترام حقوق دینے کیساتھ عوام کے دل جیتنے کیلئے کام کیاجائے


