وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، طارق فضل چوہدری
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دیا گیا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت کی طرف سے تشکیل دیے گئے میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔میڈیکل پینل نے کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرنا تھا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔


