14 سالہ ذاکر ڈیڑھ سال قبل گھر چھوڑ کر چلا گیا، تاحال کچھ پتا نہیں، ہم اس سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں، پنجگور کے رہائشی افراد کی پریس کانفرنس
پنجگور (بیورو رپورٹ) پنجگور چتکان کے رہائشی حاجی نور محمد، حاجی لعل بخش، حاجی نور بخش اور مولوی عبدالباسط نے اپنے عزیز واقارب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے چتکان میں قیام پذیر ہیں نہ ہمیں کسی سے کوئی مسئلہ ہوا ہے نہ کسی کو ہمارے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، ہم محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں، ڈیڑھ سال پہلے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ہمیں کہاگیا کہ اپنے بیٹے ذاکر کو ہمارے حوالے کرو، ان کا کہنا تھا کہ ذاکر غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے، ہم نے انہیں کہاکہ وہ گھر میں نہیں ہے بلکہ عرصہ دراز سے گھر چھوڑ کر چلا گیا ہے اور ہمیں آج تک پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 14 سالہ ذاکر کسی غیر قانونی عمل میں ملوث ہے اور ہمارے علم میں ہو کہ وہ کہاں ہے تو ہم ضرور انہیں ڈھونڈ کرسرکار کے حوالے کریں گے تاکہ وہ خود اپنی وضاحت کرسکیں، انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ہمیں ذاکر کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا خاندان اس وقت ایک قرب میں مبتلا ہے معاشی طور پر بھی ہمیں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے


