چمن میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار، سیکورٹی ذرائع

چمن (ویب ڈیسک) افغان سرحد چمن سیکٹر پر دراندازی کی کوشش ناکام، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 دہشتگردپر مشتمل تشکیل کی دراندازی کو فورسز نے ناکام بنا دیا۔ فورسز نے باڑ کاٹنے والوں کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا جبکہ بروقت کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں