سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بند، فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل فراہمی کیلئے کیا گیا، ایس ایس جی سی

کراچی (این این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ، جس کے باعث سی این جی شعبے کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ایس ایس جی سی کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے تاہم گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت شہر میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق موجودہ طلب و رسد کے فرق کو پورا کرنے کے لئے صنعتی و کمرشل ضروریات پر گھریلو صارفین کو فوقیت دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں