قلات میں پرامن شفاف پولنگ کے انعقاد کو ہرصورت یقینی بنایا جائیگا، ڈی آر او
قلات ( آئی این پی ) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر پی بی 36قلات منیراحمد درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت قلات گزگ جوہان کے سات پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کے انعقاد کے عمل کو مکمل شفاف بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےآل پارٹیز قلات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی آراوڈپٹی کمشنرقلات منیردرانی نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگااس سلسلے میں تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے پرامن شفاف پولنگ کے انعقادکویرصورت یقینی بنایا جائیگا ڈی آراونے آل پارٹیزوفدکے سربراہ میرقادربخش مینگل کویقین دہانی کرائی کہ کل 10مارچ کو ہونے والے ری پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی اوردیگرامورسے متعلق انکے تجاویزپر غوراورتحفظات کاازالہ کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments


