دکی، لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، پانچ ایف سی اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا، پولیس
مانیٹرنگ ڈیسک : دکی کے تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا پولیس کے مطابق دھماکہ ایف سی کی گاڑی پر ہوا ہے دھماکے کے نتیجے میں پانچ ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق ایف سی اہلکار پوست کی کاشت کے خلاف آپریشن کے بعد دکی واپس آرہے تھے اور کاروائی کے دوران پولیس اور اے ٹی ایف کی گاڑیاں بھی ہمراہ تھے جب پولیس اور اے ٹی ایف کی گاڑیاں گزرنے کے بعد ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


