میر نصیر مینگل بلوچستان کی سیاست میں ایک معتبر اور تجربہ کار شخصیت ہیں، سرفراز بگٹی کی عیادت کے موقع پر گفتگو
کراچی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کراچی میں سابق وزیر مملکت اور بزرگ سیاستدان میر نصیر مینگل کی رہائش گاہ گئے اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میر نصیر مینگل کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میر نصیر مینگل بلوچستان کی سیاست میں ایک معتبر اور تجربہ کار شخصیت ہیں جن کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے تاکہ وہ دوبارہ بھرپور انداز میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار سے امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


