ن لیگ کی حکومت ملکی خصوصاً بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، زابد ریکی
واشک (یو این اے) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف ایم پی اے و خادمِ واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے عوام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملکی خصوصاً بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگے پیٹرول کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments


