سی پیک روڈ میں آنیوالے باغات اور فصلوں کو کاٹنے کے بجائے خالی اراضی استعمال میں لائی جائے، بوستان کے زمینداروں کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بوستان کے زمینداروں نے کہا ہے کہ سی پیک روڈ میں آنے والے باغات اور فصلات اس وقت سرسبز و شاداب ہیں اور اپنی پیداوار کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ ان باغات میں میوہ دار درخت موجود ہیں جبکہ فصلات بھی کٹائی کے قریب ہیں، جو زمینداروں کی سال بھر کی محنت کا نتیجہ ہیں لیکن تاحال زمینداروں کو زمین اور درختوں کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، سر سبز اور پھل دار درختوں کو کاٹنا اللہ تعالیٰ کے نعمتوں کا توہین اور بے حچرمتی کرنا سخت گناہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان، ڈی جی این ایچ اے بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر پشین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ براہ کرم ان باغات اور فصلات کو فی الحال برقرار رکھا جائے تاکہ زمیندار اپنی محنت کا پھل حاصل کر سکیں۔ مزید یہ کہ اس منصوبے کے لیے متبادل کے طور پر قریبی خالی اراضی، جو کئی کلومیٹر تک دستیاب ہے، استعمال میں لائی جائے تاکہ کسانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام زمینداروں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمدردانہ اور منصفانہ فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں