کوئٹہ، مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا، پولیس

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ مشرقی بائی پاس لنک روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت عطا محمد ولد نور محمد سکنہ میاں غنڈی سے ہوئی۔ مقتول موٹرسائیکل پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب گھر جا رہا تھاکہ نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں