ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی توقع ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے اور آئندہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ رابطوں اور بات چیت کے بعد مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اب تک کوئی منفی پہلو سامنے نہیں آیا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے صرف مثبت خبریں ہی موصول ہو رہی ہیں، جو خطے میں استحکام کے لیے خوش آئند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں