آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کرلیا، اگلی قسط جلد جاری کردی جائیگی، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جلد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے جس کے بعد اگلی قسط جاری ہوگی۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی بہتری اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جلد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے، جس کے بعد اگلی قسط جاری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس ماہ 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کیا ہے، وزیر خزانہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت اور 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں 2028 تک توسیع تک کا بھی ذکر کیا، اضافی مالی معاونت اور ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے بیرونی مالی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں