نصیرآباد، چھتر میں سنگ دل بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) چھتر میںسنگ دل بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود موضع چہوان میں ایک سنگ دل بیٹے منظور سمالانی نے فائرنگ کرکے اپنے باپ محمد یعقوب سمالانی کو قتل کردیا اور رات کی تاریکی میں چہوان کے قبرستان میں تدفین کرکے اپنے اہل خانہ سمیت فرار ہوگیاواقعے کی اطلاع پر پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں
Load/Hide Comments


