سندھی، بلوچ، پشتون کسی بھی قوم کو گالی دینا انسانیت کی توہین ہے، پشتون دہشتگرد ہیں تو ملک بھر میں سفارتخانوں کے سیکورٹی گارڈ پشتون کیوں ہیں؟ محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ جس اللہ کو مانتے ہیں، جس مذہب کے پیروکار ہیں، جو بھی لباس پہنتے ہیں، سب قابل احترام ہیں۔ میں سندھی ہوں تو یہ میرا لباس ہے، یہ میری شناخت ہے۔ میرے لباس سے نفرت نہ کریں۔ سندھی، بلوچ، پشتون یا کسی بھی قوم کو گالی دینا انسانیت کی توہین ہے۔ زندہ رہنے کا حق سب کو ہے۔ کہاں جا رہا ہے کہ پشتون دہشتگرد ہے۔ خیبر پختونخوا پاکستان کو صرف پیراملٹری ٹروپس کیلئے ایک لاکھ سپاہی دیتا ہے۔ اگر خیبر پشتونخوا کے لوگ دہشتگرد ہیں تو ملک کے تمام سفارتخانوں کے سیکورٹی گارڈ پشتون کیوں ہیں؟ دکھ ہوتا ہے ہمیں ان باتوں پر۔
Load/Hide Comments


