وفاقی حکومت کی کوشش ہے بلوچستان کے قدرتی وسائل سے صوبے کے عوام استفادہ کریں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد /کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کے وفد کی ملاقات، وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبد الرحمن کھیتران، رکن بلوچستان اسمبلی نواب جنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان وسائل سے صوبے کے عوام بھرپور استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں