امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کردیے، اسلام آباد میں نمائش کیلئے پیش

اسلام باد (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے۔ امریکی سفارت خانے کی طرف سے پاکستان کو واپس کیے قیمتی نوادرات کی نمائش اسلام آباد میں ہوئی، دو طرفہ معاہدے کے تحت امریکا پاکستان کو اب تک 23 ملین ڈالر مالیت کے 450 نوادرات واپس کر چکا ہے۔ لیگیسی ریٹرنز ہوم کے عنوان سے منعقدہ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے، امریکی نمائندے ایس پال کا کہنا تھا کہ گیلری میں رکھا ہر مجسمہ اپنے اندر ایک منفرد تاریخ اور ثقافت رکھتا ہے۔ امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں پاکستان کے 514 نوادرات برآمد کرکے واپس کیے جا چکے ہیں ، ان نوادرات کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔ تقریب سے خطاب میں وزیر ثقافت اورنگ زیب کھچی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چوری شدہ نوادرات کا امریکا سے واپس آنا، امریکی حکومت اور پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کا ایک قابل تعریف کارنامہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے