ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے ذوالحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذوالقعدہ، 17 مئی کو محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 17 مئی بروز اتوار ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں